پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

وفاقی حکومت نے سالانہ 6 ارب 4 کروڑ ڈالر کی بچت کیلئے پالیسی منظور کرلی

02 مئی, 2023 13:30

اسلام آباد : ملک کی پہلی انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن پالیسی کے تحت 2030 تک بچت کیلئے ہدف طے کرلیا گیا ہے۔

جی ٹی وی نیوز نے وفاقی کابینہ کی منظورشدہ پالیسی کی دستاویز حاصل کرلیں۔ دستاویز کے مطابق نیکا کو سالانہ 6 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کی توانائی بچت کیلئے ہدف تفویض کیا گیا ہے۔ نیکا مختلف اقدامات کے ذریعے 2030 تک 90 لاکھ ٹن تیل کے مساوی توانائی کی بچت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

نیکا کے اقدامات کے باعث 35 ملین ٹن کاربن ایمشن کا بھی خاتمہ ہوسکے گا۔ ملک میں غیرمعیاری الیکٹرک اور گیس اپلائسنز پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی۔ ملکی صنعتوں کا آڈٹ کرکے غیرمعیاری اور زیادہ فیول کھپت والی مشینری ختم کی جائے گی۔

ٹیکسٹائل اور دیگر انڈسٹری میں موجود نجی پاورپلانٹس کو گیس کی سپلائی بند کی جائے گی۔ ملک میں غیرمعیاری آلات اور زیادہ فیول استعمال کرنے والی مشینری کی درآمد پر پابندی عائد ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔