پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

چناب ٹول پلازہ کی کیش وین حملہ، تین افراد جاں بحق

02 مئی, 2023 13:35

وزیر آباد : گاڑی چناب ٹول پلازہ میں جمع کی گئی رقم لے کر نکلی تو وین پر فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پک اپ پر چناب ٹول پلازہ سے کیش بینک منتقل کیا جا رہا تھا کہ وزیر آباد نالہ پلکھو کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکو لاکھوں روپے کیش لوٹنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلشن اقبال بلاک 11 میں فائرنگ ،1 شخص جاں بحق

پولیس نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، تحصیل ہیڈ کوارٹر میں شہریوں کا رش لگ گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔