لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت کرلی

لاہور : عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کی گجرات میں درج مقدمے میں حفاظتی درخواست ضمانت 15 مئی تک منظور کرلی۔
پرویز الہی کی جانب سے ایڈوکیٹ اشتیاق اے خان اور عامر سعید راں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روزانہ کیس درج ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس کیس میں حفاظتی ضمانت درکار ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرلئے گئے۔ دو مقدمات میں عبوری ضمانت کرا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الہٰی اور چوہدری وجاہت کے گھروں کا محاصرہ ختم، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی
درخواست کے مطابق ایک اور مقدمہ رات گئے درج کیا گیا، خدشہ ہے گرفتار کرلیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن اور پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ ایک ہی مقدمے میں کرپشن کے متعدد اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ٹرائل عدالت میں اپنی بے گناہی کے لئے پیش ہونا چاہتا ہوں۔ عدالت دونوں مقدمات میں حفاظتی منظور کرے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









