پیر، 16-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

فرخ حبیب کی ای سی ایل میں نام کیخلاف درخواست پر 11 مئی تک جواب طلب

09 مئی, 2023 12:41

لاہور : عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست پر ایف آئی اے سے 11 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوارلحق پنوں نے کیس پر سماعت کی اور فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دئیے۔

یہ بھی پڑھیں : مصدق ملک کا دورہ امریکہ، انرجی، سیکیورٹی، سستی توانائی پر گفتگو

درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ آئین کے تحت شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔