عمران خان پر آج توشہ خانہ کیس میں بھی فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیس کی سماعت کریں گے، جس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عمران خان کو جوڈیشل کمپلکس یا کچہری کے بجائے پولیس لائنز ایچ الیون میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کہا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو تحریک چلے گی، جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا : فواد چوہدری
پولیس لائنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے اہکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ پولیس لائنز جانیوالے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










