نواز شریف کی لندن رہائشگاہ کے قریب احتجاج پر پابندی

لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اور نواحی شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایونٹ فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
لندن پولیس نے ایون فیلڈ اور نواحی شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر دو روز کیلئے پابندی عائد کردی۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج پر پابندی ڈسپرسل آرڈر کے تحت لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق جمعرات کی شب 11 بجے تک ہوگا۔
گزشتہ روز ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے سبب وہاں کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن ہوگئی تھے۔ ایون فیلڈ کے باہر امن و امان قائم رکھنے کیلئے صبح ہی سے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس نے گزشتہ روزاحتجاج کرنے والوں کی ویڈیوز بھی منگوا لی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس ایکٹ 35 کے تحت ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کا حکم دیتی ہے۔
یہ پڑھیں : نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والا 5 کا ٹولہ تھا :مریم نواز
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








