اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

سعودی عرب : منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں سمیت پانچ افراد گرفتار

11 مئی, 2023 12:10

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کافی کریمر کی کھیپ میں چھپائی گئی نشہ آور ایمفیٹامائن کی 80 لاکھ سے زائد گولیاں قبضے میں لے کر پاکستانیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنانے والی ایک سکیورٹی کارروائی میں ممنوعہ مادہ قبضے میں لے لیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ گولیاں کافی کریمر کے کنٹینرز میں چھپائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے: ایرانی صدر

حکام نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام پر پاکستانیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ تارکین وطن ہیں اور وزٹ ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ملک میں رہ رہے تھے۔

ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کر لیئے گئے ہیں، جنہیں اب پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔