اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع

11 مئی, 2023 12:41

لاہور : جج علی رضا نے پرویز الہٰی کی میڈیکل بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی کرپشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج : 141 زخمیوں اور چار لاشوں کو لایا گیا : لیڈی ریڈنگ اسپتال

پرویز الہی کے وکیل عامر سعیدراں نے پرویز الہٰی کی میڈیکل بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی، جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی 25 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔