ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کا مقدمہ درج

پشاور : تھانا شرقی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مشتعل مظاہرین ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ مظاہرین نے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔ عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور : پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر ریکارڈ ضائع اور سامان توڑ پھوڑ دیا
متن میں لکھا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے پہنچ کر 20 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ 300 تک مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جو ریڈیو اسٹیشن کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے۔ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع سے کی جا رہی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










