اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پاکستان کو قرض دینے کا معاملہ، بلوم برگ کا آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ

11 مئی, 2023 15:34

پاکستان کو قرض کے معاملے پر بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ترجمان سے رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل ہے، پاکستان کے ساتھ قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ معاشی پالیسی پرعمل درآمد کی یقین دہانی چاہتے ہیں، نویں جائزہ اجلاس کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ کیا تھا، پاکستانی حکام نے سستا پٹرول اسکیم شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان کی سستا پٹرول اسکیم، سبسڈی نہ دینے کے معاہدے سے انحراف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف پیکیج حاصل نہ کرسکا

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان 2.6 ارب ڈالر ادا کیے جانے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہوجائے گا۔

اس موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔