رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، علی محمد خان کو سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم
پولیس کے مطابق دونوں رہنماؤں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ان رہنماؤں کو اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









