اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، ہوسکتا ہے یہ آخری ویڈیو پیغام ہو: مراد سعید

11 مئی, 2023 17:51

لاہور: مراد سعید کا کہنا ہے کہ میرے پاس مصدقہ رپورٹس ہیں کہ انہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، مصدقہ رپورٹس ہیں کہ مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ ہم گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مارنے کے بعد کہا جائیگا کہ مزاحمت میں پتا نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ یہ وہ خواب چھیننا چاہتے ہیں جن سے ان کو ڈر لگتا ہے، عوامی رد عمل نہیں آتا تو انھوں نے عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ آئین ہے نہ ہی جمہوریت، یہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے، ہم اپنی زندگیاں اس ملک پرنچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ آپ سب کل اسلام آباد پہنچیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔