اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی

12 مئی, 2023 10:56

کراچی : بجلی صارفین کو زور دار جھٹکا دے دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے مارچ کے ایف سی اے کی مد میں محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ کے اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک صارفین کی بجلی تین ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی

نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 3 مئی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔