اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

12 مئی کے شہداء کی قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ کوئی عدالتی سلطان بنے : بلاول بھٹو

12 مئی, 2023 13:48

کراچی : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔ سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ کوئی عدالتی سلطان بنے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام میں سانحہ 12 مئی کراچی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے شہداء نے جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ جس نمبر پر کھڑی ہے، دنیا کے آگے قوم کے لیے باعثِ شرمندگی ہے۔ ہمارا نظام انصاف عوام کو مفت و فوری انصاف کی فراہمی کی منزل سے آج بھی بہت دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا فوری رہا کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ عدالتی سلطان عوام کی منتخب حکومت کو اپنے سیاسی عزائم کی خاطر چلنے ہی نہ دے۔ جب تک جسٹس منیر اور افتخار چوہدری کی من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ لاڈلوں کے لیے ایک قانون اور باقی ملک کے لیے دوسرا قانون، پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آزاد عدلیہ، آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کو بلا امتیاز عدل و انصاف کی مفت فراہمی پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔