اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

قائمہ کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بلانے پر قانونی رائے طلب کرلی

12 مئی, 2023 14:36

اسلام آباد : کمیٹی نے ایف آئی اے کی جانب سے آڈیو کی فرانزک کے بعد نجم ثاقب کو بلانے کا فیصلہ کرلیا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی پر رائے آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات و سپریم کورٹ ریکارڈ فراہمی سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی طلبی وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر لی۔ خصوصی کمیٹی نے وزارت قانون کو سپریم کورٹ رجسٹرار طلبی پر اپنی رائے دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی کا ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

کمیٹی چیئرمین اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ رِجسٹرار سپریم کورٹ طلبی قانونی معاملہ ہے۔ وزارت قانون کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔ پیر کو وزارت قانون کی رائے آنے پر دوبارہ کمیٹی غور کرے گی۔

اسلم بھوتانی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی آڈیو کی فرانزک کے لئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فرانزک رپورٹ سے آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کا پتہ چلے گا۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس چوبیس مئی طلب کر لیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے آڈیو پر اپنی رپورٹ کمیٹی میں پیش کرے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔