اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

جسٹس مُسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

12 مئی, 2023 14:37

پشاور : گورنر ہاؤس پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے جسٹس مُسرت ہلالی سے حلف لیا۔

سیکریٹری قانون شگفتہ نوید نے قائمقام چیف جسٹس مُسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس اپنا منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلیں: مریم نواز

تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان، پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وکلاء، نگراں صوبائی وزراء فضل الہٰی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل، حامد شاہ، پیر ہارون شاہ، ارشاد قیصر شامل ہیں۔

دیگر افراد میں بخت نوازتھاکوٹ، ساول نذیر ایڈوکیٹ، محمد علی شاہ، سلمی بیگم، مئیر پشاور حاجی زبیر علی، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان سمیت انتظامی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔