اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

بلوچستان : دہشت گردوں کا ایف سی کیمپ پر حملہ، دو دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار بھی شہید

12 مئی, 2023 14:51

کوئٹہ : مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی کے دوران اب تک دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسپیکر بلوچستان اسمبلی سیاسی پارہ نیچے لانے کیلئے سرگرم، اسلام آباد جانے کا اعلان

دہشت گردوں سے مقابلے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کو ایک عمارت تک محدود کردیا گیا۔ گھیرا تنگ کردیا گیا، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔