عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر 1971 کے بعد 9 مئی 2023 پاکستان کی تاریخ میں المناک دن تھا، عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ حکومت نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا۔ معاہدے کو پورا کرنے کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو چیلنجز ورثے میں ملے اس سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا مہنگائی کا طوفان، سب کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں گھناؤنا کردار ادا کیا۔ عمران خان بیرونی سازش کا جھوٹ بولتے رہے۔ عمران نیازی نے امریکا سے تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
یہ بھی پڑھیں : خبردار کر رہا ہوں، پھر گرفتار کیا تو وہی ردعمل آئے گا : عمران خان
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک بار پھر یوٹرن لیا اور کہا کہ امریکا نے کوئی سازش نہیں کی۔ ہم نے پاکستان کے سفارتی سطح پر خراب تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ عمران نیازی نے پاکستان کے حالات کو سری لنکا سے ملانے کی کوشش کی۔ وہ دعا کر رہے تھے پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے عمران خان کے جھوٹ کی قلعی کھول دی۔ عدلیہ کو سوموٹو کی عادت پڑ گئی ہے۔ نیب، ایف آئی اے نے جو کیسز بنائے، ان کی آزاد اتھارٹی ہے۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان میں تباہی مچائی، جس ے پاکستان میں سرمایہ کاری بند ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔ سب نے دیکھا بی آر ٹی کیسے جل جاتی تھی۔ عمران نیازی کو منصوبے کے تحت گائیڈ کیا جارہا تھا۔ جھوٹے الزامات کے نتیجے میں قوم تقسیم در تقسیم ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر 1971 کے بعد 9 مئی 2023 پاکستان کی تاریخ میں المناک دن تھا۔ کل جو سپریم کورٹ میں ہوا وہ پوری قوم نے دیکھا۔ ایک ملزم کو پروٹو کول کیساتھ سپریم کورٹ بلایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کیلئے سہولت کاری کی جارہی ہے۔ عمران نیازی کو بچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے۔ کل چیف جسٹس نے عمران خان کو کہا آپ سے مل کر خوشی ہو رہی ہے۔ کبھی ایسا ہوا ایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












