عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: لاہور کے 3 مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
سرور روڈ، گلبرگ، شادمان تھانے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوئی ہے، عدالت نے عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے عمران خان کو پیر کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کی دو ہفتے کے لیئے ضمانت منظور
خیال رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ پر درج ہوئے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












