نواز شریف کا (ن) لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کا فیصلہ

لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے لیگی قیادت کو احتجاجی جلسوں کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت بڑے شہروں میں اجتجاجی جلسے کیے جائیں گے، چیف آرگنائزر مریم نواز کو لاہور میں عوامی احتجاج کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لاہور میں بڑا عوامی شو کرنے کیلئے جگہ کے انتخاب کا کہہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
ذرائع ن لیگ کے مطابق عمران خان کی رہائی پر (ن) لیگ بھرپور احتجاج کرے گی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، قصور میں جلسے کیے جائیں گے، ساہیوال، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی ،کوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












