پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر معینہ مدت تک کردیا گیا ہے، صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 اور انٹرنٹ سروس کی بحالی کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ محکمہ داخلہ نے 9 مئی کو صوبے بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 لگائی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










