اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ جاری، سکیورٹی ہائی الرٹ

12 مئی, 2023 21:04

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے جس کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر ایچ 11 کے ایریا میں شدید فائرنگ کی آواز آرہی ہے جبکہ ہائیکورٹ کے سامنے جنگل ایریا میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش میں روانہ ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب جی 10 میں بھی فائرنگ کی آوازیں آئیں جس کے بعد ہائیکورٹ کے اطراف سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، اسلام آباد میں جی الیون اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

اسلامی یونیورسٹی کے قریب کچی آبادی میں فائرنگ ہوئی ہے، پولیس کنٹرول پر فائرنگ کی آواز کے بعد انڈسٹریل ایریا پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایم جی اور پسٹل کی فائرنگ ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف پولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں جنہیں پولیس نے کمرہ عدالت سے باہر آنے سے روک دیا ہے، فائرنگ کے بعد پولیس نے کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے باہر نکالیں جو کچھ ہو رہاہے ختم ہو جائے گا، جتنی دیر مجھے ہائیکورٹ میں رکھیں گے معاملات بڑھتے جائیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔