پاکستان نے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان 198 بھارتی ماہی گیروں کو سزا کی تکمیل اور قومی شناخت کی تصدیق پر رہا کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق رہا ہونے والے 198 بھارتی ماہی گیروں کی گزشتہ شب واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپسی مکمل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا ایک اور مِگ 21 لڑاکا گر کر تباہ، تین خواتین ہلاک، پائلٹ محفوظ
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ رہائی انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے ہماری مستقل پالیسی ہے۔ پاکستان قیدیوں کے امور پر سیاست نہ کرنے، اسے انسانی ہمدردی کے تحت دیکھنے کا قائل ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










