ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن معطل، رہا کرنے کا حکم

لاہور : ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نظربندی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سیکورٹی کیلئے 106 پولیس اہلکار زمان پاک پہنچ گئے
دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتوں کو معمول کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ جج صاحبان ہفتہ کے روز آتے ہیں اور کام کرتے ہیں۔ آپ عدالتوں کو اسکینڈلائز کر رہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا اور نظربندی کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی اور مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










