القادر ٹرسٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد : القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
حکم نامے کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے کسی دستاویز سے متعلق نہیں پوچھا گیا۔ دوران تفتیش عمران خان سے کیس سے متعلق کچھ سوالات ضرور کئے گئے۔ عمران خان کی 31 مئی تک عبوری ضمانت منظور جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس : عمران خان کی دو ہفتے کے لیئے ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











