اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

خیبر پختونخوا میں تباہی کرنے والے بیشتر شرپسندوں کی شناخت، کارروائی کا آغاز

13 مئی, 2023 15:30

پشاور : شرپسند عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، موبائل ویڈیوز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کی گئی۔

پشاور کینٹ حملہ کے ملزمان میں گل داد خان سکنہ باجوڑ، بشیر خان سکنہ لوئر دیر، ملک شفیع اللہ سکنہ لوئر دیر، ملک لیاقت علی سکنہ لوئر دیر، اعظم خان و دیگر شامل ہیں۔

ریحان زیب خان سکنہ باجوڑ، امتیاز رحمان، رحیم اللہ، اوّل خان، فیروز شاہ، عاصم شعیب، شکیل احمد سابق ایم پی اے سکنہ ملاکنڈ، ڈاکٹر خلیل الرحمن سکنہ باجوڑ، ریاست خان سکنہ ضلع مہمند، محترم خان مہمند سکنہ ضلع مہمند، سجاد محمد سکنہ ضلع مہمند، حمزا لطیف سکنہ مانسہرہ کی شناخت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد شرپسند گرفتار، 150 پولیس اہلکار زخمی، 70 گاڑیاں تباہ

تیمور احمد ساکن ایبٹ آباد، شہریار خان سکنہ ایبٹ آباد، وہاب سکنہ ہنگو، صفدر حسین سکنہ ایبٹ آباد، محمد ایاز اور تیمور خالد سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔

وجاہت ابراہیم، وقاص خان سکنہ ہری پور، شہزاد علی سکنہ ہری پور، جنید خان سکنہ ہری پور، سکندر زیب خان سکنہ باجوڑ، سکندر زیب خان سکنہ باجوڑ اور اویس خان یوسفزئی بھی شرپسندی میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔