الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال ہے، ہم سپریم کورٹ جائینگے: حافظ نعیم

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح سے عوام کا مینڈیٹ کھانے نہیں دیں گے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6 یوسیز اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کی ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن ان کا آلہ کار بنا ہوا تھا، ہم کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مارپیٹ اور پولنگ اسٹیشن پر قبضوں میں ناکامی کے بعد آر او کی مدد لی گئی، انور چوہان صاحب کیا یہ الیکشن کمیشن کے منہ پر کالک نہیں، ہم اس طرح سے عوام کا مینڈیٹ کھانے نہیں دیں گے، مردم شماری میں کراچی کا ایک بار پھر قتل کیا گیا، 10 سے 11 دن میں صرف ساڑھے 8لاکھ لوگوں کا اندراج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے، بے نقاب کریں گے : حافظ نعیم
ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بدترین ادارہ ہے، سب پارٹیاں اس کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم کے اتحادیوں سے بھی بات کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










