اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

مسلم لیگ ن کا آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان

14 مئی, 2023 12:58

لاہور: مسلم لیگ ن نے آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر آج سے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ریاست کی بقا کے لیے زبان کھولنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکو بھی 200 تخریب کار لاکر اپنی بات منوالیا کریں گے ۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔