اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

پاک افواج عظیم ہے، ن لیگ کی نمائشی ریلیوں کی محتاج نہیں: شیخ رشید

14 مئی, 2023 13:02

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاک افواج عظیم ہے، ن لیگ کی نمائشی ریلیوں کی محتاج نہیں، سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ سنگین معاشی بحران میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانا آسان نہیں ہوگا، سپریم کورٹ پر حملہ کرنا ن لیگ کو وراثت میں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی تحقیقات ہونی چاہیے، پاک افواج عظیم ہے، ن لیگ کی نمائشی ریلیوں کی محتاج نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سے فائنل راؤنڈ شروع ہے، دو چار ہفتوں میں فیصلہ ہوجائے گا، الیکشن ہوں گے آگ اورخون کی سیاست ختم ہوکر رہے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔