اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

14 مئی, 2023 13:07

لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں گرفتار کرلیا، کارروائی سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز میں 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔