اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ دھرنا ریڈ زون سے باہر دیں : رانا ثنا اللہ

14 مئی, 2023 19:21

اسلام آباد: رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان کے پاس گئے، ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ریڈ زون سے باہر کرلیں۔

وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے تھے گرفتاری کے بعد جو ہوا اس کا علم نہیں، جعلی پلستر پر چڑھا کر 8 ماہ تک بیٹھے رہے، منصوبہ بندی کی ہوئی تھی گرفتاری کے بعد کہاں کہاں حملہ کرنا ہے، منصوبہ بندی سے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کی گیا، کارکنوں کو پیٹرول بم بنانے کی ٹریننگ دی گئی، شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کوآگ لگائی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نفرت کی سیاست شروع کر رکھی ہے، ملک و قوم کیلئے بہتر ہوا کہ اس فتنے کی شناخت ہوگئی، ان لوگوں کو باقاعدہ شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا، مسلح جتھوں نے ملک میں دہشت گردی کی، عمران خان کو ایسی ضمانتیں ملیں ہیں جن کی مثال نہیں، ایم ایم عالم کے جہاز کو آگ لگانے کا کیا جواز بنتا ہے؟، ایم ایم عالم کا جہاز بھارت کیلئے ہزیمت اور ہمارے لیے فخر کا باعث تھا، توڑ پھوڑ میں کون ملوث تھا، ساری چیزیں عدالت میں لائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزراء کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس سارے عمل پر عمران خان کو شرم دلانی چاہیے تھی، عمران خان نے آج تک ان واقعات کی مذمت نہیں کی، ہائیکورٹ سے ملنے والی رعایتوں کی مثال نہیں ملتی، ہائیکورٹ سے تمام کیسز میں ضمانت مل گئی، یہ بیسٹ آف لک تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ایک احتجاج شیڈول کیا ہے، بڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد احتجاج کیلئے آنا چاہتے ہیں، احتجاج ریڈزون یا شاہراہ دستور پر ہوا تو اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پر اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان کے پاس گئے، ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ریڈ زون سے باہر کرلیں، سربراہ پی ڈی ایم اس پر کیا فیصلہ کریں گے رات 10 بجے کے بعد پتہ چلے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔