لاہور ہائی کورٹ کا اوریا مقبول جان کو دو بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور : عدالت میں اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست اوریا مقبول جان کی اہلیہ شہلا عباسی نے بیرسٹر ردا نور کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اورِیا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں۔ بارہ اور تیرہ مئی کی رات کو بھاری تعداد میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اینکر پرسن عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار
درخواست کے مطابق پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت اورِیا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










