اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں ایک سے دو ماہ کی توسیع کی درخواست مسترد

15 مئی, 2023 13:22

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں ایک سے دو ماہ کی توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی اور پراسیکوٹر رضوان عباسی کے جونئیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی جتھوں کی دہشتگردی برداشت نہیں، 72 گھنٹوں میں حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں : وزیر اعظم

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ایک سے دو ماہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے عارضی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔