القادر ٹرسٹ کیس : بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور

لاہور : ہائی کورٹ نے پیشی کے بعد بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ عدالت سے معذرت خواہ ہوں کچھ دیر میں پیش ہوجائیں گے۔ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو انتظار کرانا مناسب نہیں، اس کی پزیرائی نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں : اب فرح گوگی اور بشریٰ بیگم کیلئے نہیں صرف عوام کیلئے بجٹ بنے گا: مریم اورنگزیب
عدالت نے بشریٰ بی بی کو سوا دو بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی اور ریمارکس دیئے کہ سوا دو سے دو سولہ ہوئے تو درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
بعد ازاں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو اعتراض کروانا اچھی چیز نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے پیشی کے بعد بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










