وہ عدل نہیں، سیاست کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کریں : خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے مفادات کیلئے آئین کی روح بدل دی گئی، وہ عدل نہیں کر رہے، سیاست کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایک گروہ ہے، وہ فیصلے نہیں سیاست کر رہے ہیں۔ عدلیہ کی روایات اور حدود کی پامالی ہو رہی ہے۔ چار تین کا فیصلہ آیا ہوا ہے، اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک فرد واحد اپنے فیصلے مسلط کر رہا ہے۔ عمران خان کو ریلیف دے کر ایک فتنے کو ہوا دے رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کریں۔ پارلیمنٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : مجرم کو ویلکم کرنے پر لوگوں میں شدید غصہ ہے، عمران خان نے گرفتار ہونا ہی ہے : رانا ثناءاللہ
ان کا کہنا تھا کہ یادگاروں کو مسمار کیا گیا، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ ہمارا دشمن انڈیا نے چینلز پر تماشا لگایا ہوا۔ وقت آگیا ہے پارلیمنٹ اپنا رول منوائے، آج ایوان اپنا تاریخی کردار ادا کرے۔ ایک شخص کے مفادات کیلئے آئین کی روح بدل دی گئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ وہ عدل نہیں کر رہے، سیاست کر رہے ہیں۔ عدلیہ کے جتھے آئین کی خلاف ورزی نہیں، ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جنہوں نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ آئین کے مطابق جو کارروائی درج ہے، اس پر عمل ہونا چاہیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










