اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

سانحہ 9 مئی : پی ٹی آئی بلوائیوں کے خیبرپختونخوا میں نقصانات کی تفصیلات جاری

16 مئی, 2023 09:32

اسلام آباد : تحریک انصاف کے بلوائیوں کی جانب سے 9 مئی کے روز خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں سرکاری املاک کے کیئے گئے نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

9 مئی کو پشاور کے 32 مقامات پر بلوائیوں نے احتجاج سے عسکری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ 10 مئی کو پشاور کے 40 مقامات پر کارکنان نے توڑ پھوڑ کی۔ پاکستان ریڈیو اسٹیشن کو نذر آتش کیا گیا، الیکشن کمیشن آفس پر دھاوا بولا گیا۔

اس احتجاج میں پولیس کے 17 جوان، 60 سولین زخمی ہوئے، 4 چار عام شہری مارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 11 مئی کو بلوائیوں نے خیبر سے طورخم روڈ پر احتجاج کیا۔ بنوں ڈی آئی خان روڈ اور وانا سے ٹانک روڈ کو بھی بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تباہی کرنے والے بیشتر شرپسندوں کی شناخت، کارروائی کا آغاز

بنوں میں کینٹ پر دو اطراف سے دھاوا بولا گیا۔ کینٹ میں انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا۔ انڈس ہائی وے کو بھی بند کیا گیا۔ چکدرہ میں ڈھائی ہزار سے زائد احتجاجیوں نے چکدرہ موٹروے ٹول پلازہ کو آگ لگائی۔ 4 ہزار سے 5 ہزار احتجاجیوں نے چکدرہ فورٹ پر دھاوا بولا۔

بلوائیوں کی ہوائی فائرنگ میں 5 سے 6 عام شہری اور فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوا۔ تیمرگرہ میں دیر اسکاوئٹس کے ہیڈ کوارٹر پر پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ سے 5 پولیس والے شدید زخمی ہوئے۔ رات 10 بجے شر پسند عناصر نے ایف سی پبلک سکول کو نذر آتش کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔