عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8 جون تک ملتوی کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملنے والے ریلیف کے باعث سماعت بغیر کسی مزید کارروائی کے 8 جون تک ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : تمام شہری پر امن احتجاج کے لیے تیار رہیں، عمران خان کی اپیل
ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور کی عدالت میں عمران خان کے وکیل گوہر علی خان عدالت پیش ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی کاپی جمع کرائی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا ہوا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










