اتوار، 15-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

فواد چوہدری، فرخ حبیب سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کی ضمانت خارج

16 مئی, 2023 12:49

لاہور : عدالت نے فواد چوہدری، حماد اظہر سمیت چھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی کے باعث خارج کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی گرفتاری سے جو کھیل کھیلا گیا، یہ ملکی سلامتی کیخلاف ہے : فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما ضل شاہ کی موت اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عمران خان اور دیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ان رہنماؤں میں فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری، عمر ایوب اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔