ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

عمران خان کی دو مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت 18 مئی تک منظور

16 مئی, 2023 14:28

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 18 مئی تک عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دو مختلف مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان 71 سال کے ہیں اور جگہ جگہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان کو لائف تھریٹس بھی ہیں۔ آپ آئندہ تاریخ تک عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ آج آپ ویڈیو لنک کے ذریعے آج سماعت کر لیں۔ نو مئی کو جو بھی واقعات رونما ہوئے عمران خان اور باقی سب نے بھی اس کو برا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست، فریقین کو تحریری گزارشات جمع کرانے کا حکم

فاضل جج نے کہا کہ مجھے یہ بتائے کہ کیا عمران خان کے ہیش نہ ہونے کی وجہ آپ بیان کر سکتے ہیں۔ میں نے تو دیکھنا ہے کہ کیا انکی حاضری معافی کی درخواست قابل عمل ہے بھی یا نہیں۔

معزز جج کا کہنا تھا کہ جب تک یہ فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک میں عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور نہیں کروں گا۔ میں اس بنیاد پر ضمانت کی درخواست بھی خارج کر سکتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری معافی اور ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری منظور کی۔ عدالت نے 18 مئی کو عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔