اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کے قتل کا ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہے: عطا تارڑ

06 جون, 2023 14:51

اسلام آباد: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کے قتل کا چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ دار ہے، آپ نے ایک وکیل اور ایسے شخص جس کی بار میں عزت تھی اس کی ٹارگٹ کلنگ کرائی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایک کیس بلوچستان میں زیر سماعت تھا، کیس کے وکیل اور درخواستگزار کو آج ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کردیا گیا، وکیل عبدالرزاق کا قتل معمولی نہیں ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمے کی سماعت تھی، ہوسکتا ہے کل پی ٹی آئی چیئرمین کے آرٹیکل 6 کے مقدمے کا فیصلہ آسکتا تھا، وکیل عبدالرزاق کے قتل کا چیئرمین پی ٹی آئی ذمہ دار ہے، آپ نے ایک وکیل اور ایسے شخص جس کی بار میں عزت تھی اس کی ٹارگٹ کلنگ کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ اسمبلیاں توڑ کر آپ نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، وکیل کو صرف اس لیے قتل کیا گیا کہ وہ آپ کے خلاف غداری کا مقدمہ لڑ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عسکریت پسند اور دہشت گرد جماعت ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بھی اس جماعت کے دہشتگردوں نے کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔