توانائی کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات تیزی سے جاری ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ توانائی کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، توانائی کی بچت سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو معاشی بحران ورثے میں ملا، توانائی بحران ختم کر کے معیشت کو بحال کیا، معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات کو فروغ دینا ہوگا، مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دفاع کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا، 2018 میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، ڈیجیٹل پاکستان کی طرف تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں، مستقبل میں مضبوط ڈیجیٹل نظام سے تیزی سے ترقی ممکن ہوگی، مینو فیکچرنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرہ درپیش ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سبز انقلاب لایا جائے گا، توانائی کی بچت کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، توانائی کی بچت سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











