دشمن پر دھاک بٹھانے والے حوالدار لالک جان شہید کا 24 واں یوم شہادت

کارگل کے محاذ پر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔
افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے حواالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی ثابت قدمی، فرض سے لگن اور جرات جیسی صفات فوج کا طُرّہ امتیاز رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ملک کی آبرو کیلئے جان نچھاور کرنے والے جوان بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وطن کی خاطر دی جانے والی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









