جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

07 جولائی, 2023 11:03

کراچی: بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر پاسز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے، کوشش کی جائے کہ بارش کے دوران انڈر پاسز میں پانی رکنے نہ پائے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کراچی سے 38 ہزار ٹن آلائشیں اور کچرا اٹھایا گیا:مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کے انڈر پاسز سمیت شاہراہ فیصل پر شہید منور سہروردی انڈر پاس اور پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔