سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی؛ آج ملک بھر میں یوم تقدیس منایا جارہا ہے

اسلام آباد: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملک بھر میں آج سرکاری اور عوامی سطح پر یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آج یوم تقدیس قرآن منانے کا اعلان کررکھا ہے، جماعت اسلامی آج یوم مذمت، شیعہ علماء کونسل مظاہرے و احتجاج کرے گی۔
مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی بھی آج یوم حرمت قرآن الحکیم منائے گی، ملک بھر میں آج نماز جمعہ کے بعداحتجاجی ریلیاں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ملک گیر احتجاج ہوگا‘، وزیراعظم کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ
وزیراعظم، سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، راجا ناصر عباس نے آج یوم احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
ملک بھر میں مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعات، احتجاج اور قراردادیں بھی منظور ہوں گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








