وزیراعظم نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پروگرام میں شرکت کرکے مجھے اطمینان اور خوشی ہوئی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، گزشتہ سال تباہ کن سیلاب آیا، سیلاب کے باعث ہر طرف تباہی تھی، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین میں 70 ارب تقسیم کیے، اتحادی حکومت سیلاب کے دوران ہر جگہ پہنچی، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ، کے پی، پنجاب میں ایسا لگتا تھا سمندر امڈ آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئیڈن حکومت کو ہر صورت اپنی پوزیشن کلیئر کرکے جواب دینا ہوگا: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کیے، آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، اللہ کرے کہ ان سیلاب زدگان کو ہم مزید امداد پہنچا سکیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








