الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ، سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو نا معلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سائبر سیکیورٹی استحکام کے لیے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر کا آغاز
حکام کی جانب سے موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولنے کا حکم دیا گیا ہے، ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








