بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

چہلمِ امام حسین ؑ : شہر شہر قریہ قریہ مجالس وجلوس عزا

07 ستمبر, 2023 12:05

نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس عزا بر آمد ہوگئے ہیں۔

کراچی میں چہلمِ امام حسینؑ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا ہے ، جلوس عز ا سے قبل مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہو ئی۔

مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔

شہرِ قائد میں چہلمِ امام حسین کے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 422 افسران و جوان تعینات ہیں۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اسنائپرز مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہو گیا۔

جلوس اندرونِ موچی دروازہ سے سنہری مسجد، رنگ محل، ترنم چوک اور بھاٹی دروازے سے گزرے گا۔

جلوس کے شرکاء دوپہر رنگ محل چوک میں نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔

جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

راولپنڈی میں چہلمِ حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس علمدار روڈ شہداء چوک سے برآمد ہو گیا ہے۔

چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی، کوئٹہ کے 4 تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

 یہ پڑھیں : عراق: چہلمِ امام حسین ؑ کے موقع پر 1 لاکھ پاکستانی زائرین کی کربلا آمد

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔