عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ کے خلاف عسکری ٹاورپرحملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی جس دوران پولیس نے ملزم کی جیل سے طلبی کی درخواست کی۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق گورنر عمر سرفرازچیمہ کو 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ پڑھیں : عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، لاہور پولیس کے حوالے
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












