پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

کراچی : نیو کراچی میں ڈکیتوں کی دو بھائیوں سے لوٹ مار، ایک بھائی قتل

12 ستمبر, 2023 10:52

کراچی :نیو کراچی میں واردات کے دوران ڈاکوؤں نے دو بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگیا۔

واردات میں بچ جانے والے ایک بھائی عامر جہانزیب نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی صدر میں واقع ایک کال سینٹر میں جاب کرتے ہیں، آج صبح وہ ڈیوٹی ختم کرکے موٹر سائیکل پر اپنے گھر سرجانی ٹاؤن جا رہے تھے کہ نیو کراچی میں سلیم سینٹر کے پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے لوٹ مار کی۔

عامر کے مطابق اس دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اس کا 35 سالہ بھائی عمر جہانزیب شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران وہ جاں بحق ہوگئے۔

 یہ پڑھیں : بد امن کراچی : 7ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 80سے زائد شہری قتل

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔