سانحہ بلدیہ ٹاؤن : سزا پانے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ایم کیو ایم

کراچی :خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں سزا پانے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گےایم کیو ایم کے 2کارکنان کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی،دونوں ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے۔
ایم کیو ایم کے دیگر رہنما ؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول کاکہنا تھا کہ ملک خطرے میں تب ہوتا ہے جب فیصلوں میں لسانیت کی بو آتی ہے،کسی نے کہا تھا ہمارے ملک کی عدالتیں آزاد ہیں، کل ہمارے خلاف ایک رائے اندیشے کو فیصلہ بناکر سنایا گیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 12سال کی تاخیر سے فیصلہ سنایا گیا،سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں کئی جانیں ضائع ہوئیں،ایم کیو ایم کے 2کارکنان کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں کہا گیا ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،شاید اسی ڈر سے غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے، عدالتوں میں سیاسی رابطے جھلکتے ہوں تو نظام انصاف کو آگے بڑھنا ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ سانحہ بلدیہ پر عدالتی کمیشن بنایا جائے،اس سانحہ کی جے آئی ٹی اور تحقیقاتی رپورٹ بھی بنی ہے،ایک جے آئی ٹی میں اس سانحہ کو حادثہ قرار دیا گیا۔
اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ جج صاحب کہتے ہیں ایم کیو ایم قیادت کے بغیر کارکن آگ نہیں لگاسکتے،جب قیادت نے آگ لگوائی ہے تو پھانسی کی سز ابھی ہمیں ہونی چاہیے۔
کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فیکٹری مالکان نے کھڑکیوں کے شیشے نکلواکر لوہے کی شیٹ لگوادی تھی،تمام دروازے بند کردیے گئے صرف ایک ایگزٹ پوائنٹ رکھا گیا۔
2جے آئی ٹی ٹیز بنیں، کہا گیا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے،160افراد کی باقیات اوپر جانے والے دروازے کی طرف ملیں۔
یہ پڑھیں : سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












